تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

غازی آباد میں ایک شخص نے بیوی-بچوں کے قتل کے بعد کی خودکشی

قومی دارالحکومت علاقہ میں ضلع غازی آباد کے مسوری علاقے میں ایک شخص نے اہلیہ اور تین بچوں کا بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔ پہلے شوہر نے تینوں بچوں کو زہر دے دیا اور بعد میں اہلیہ کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھر کمار نے بتایا کہ بچوں کو زہر اور اہلیہ کے سر پر حملہ کرنے کے بعد اس نے بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ اہلیہ کو نازک حالت میں علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی بھی موت ہو گئی۔

واقعہ کے متعلق اہل خانہ کو صبح پتہ چلا اور بعد میں پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ شخص کا نام پردیپ بتایا گیا ہے۔ اس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اس کی اہلیہ اس پر شک کرتی تھی۔ اس وجہ سے اس نے سب کا قتل کرکے ان کے منہ میں ٹیپ لگا دی۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ پولیس کو صبح پانچ بجکر 40 منٹ پر واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درکرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اہلیہ، تینوں بچوں اور شوہر کی موت کی تصدیق کی ہے۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک واقعہ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں اور دوسرا ہریانہ کے گوروگرام میں بھی پیش آیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close