اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’عید سادگی سے منائیں اور غرباء و مستحقین کا خاص خیال رکھیں‘

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی مسلمانان ہند سے اپیل

جیساکہ سب کے علم میں ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت 31/مئی تک بڑھادی گئی ہے اورعبادت گاہوں میں اجتماعیت پر پابندیوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے اور ہزار کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کا مرض ہمارے ملک میں بڑھتا ہی جا رہا ہے اسی تناظر میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے تمام مسلمانان ہند سے اپیل کی ہے کہ اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اور نماز عید الفطر وزارت صحت کے گائیڈ لائن کے مطابق ادا کریں ورنہ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوگاکہ متعصب میڈیا اورفرقہ پرست عناصر جو ان مشکل حالات میں بھی نفرت انگیز ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے اگر گائیڈلائن کی پابندی نہیں کی گئی تو اس کو لیکر مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

مولانا نے کہا کہ مسلمانوں نے بالخصوص رمضان المبارک کے مہینہ میں فرض نمازوں اور جمعہ وتراویح کی ادائیگی میں ہیلتھ منسٹری کی ہدایات پر جس طرح عمل کیا ہے وہ بے مثال ہے اب چونکہ رمضان المبارک اپنی انتہا کو پہنچ رہا ہے اس لئے عیدالفطر کی نماز کو قائم کرنے کا مسئلہ بھی عوام کے لئے پریشان کن ہے واضح رہے کہ نماز عید الفطر کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فتویٰ منظرعام پر آچکاہے اس کا حاصل یہ ہے کہ عید کی نماز بھی جمعہ کی طرح اداکی جاسکتی ہے کیونکہ عیدکی نمازکے لئے بھی وہیں شرائط ہے جو جمعہ کے لئے ہے اس لئے اس کی پوری کوشش کی جائے کہ شرعی شرائط اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کوملحوظ رکھتے ہوئے عید کی نمازادا کی جائے، اگر کسی جگہ اس کے امکانات نہیں ہے تو ان کے لئے بہتر ہے کہ چاررکعت چاشت کی نفل نماز پڑھ لیں، عید کے دن اعزواقارب سے ملنے میں طبی وسرکاری ہدایات کو ملحوظ رکھیں، عید سادگی سے منائیں اور غرباومستحقین کا خاص خیال رکھیں دعا ہے کہ اللہ تعالی رمضان کو قبول فرمائے اورآنے والے سال کو امن وامان وخیر وبرکت کا سال بنائے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close