اترپردیش

عید الضحیٰ کی مناسبت سے جمعیتہ علماء امروہہ نے ضلع انتظامیہ کو ارسال کیا 5 نکاتی مکتوب

امروہہ (سالار غازی)
عید الضحیٰ کی مناسبت سے جمعیتہ علما امروہہ نے ضلع مجسٹریٹ کو مطالباتی مکتوب ارسال کر حسب معمول مویشی بازار اور منڈیوں کو جاری کرنے و خریدے ہویے جانوروں کو گھروں تک محفوظ طریقہ پہنچانے کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

قومی تنظیم کی شاخ امروہہ کے ذریعے اس متعلق ضلع انتظامیہ کو پانچ نکاتی مکتوب ارسال کر مطلع کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کا اہم ترین تیوہار عید الضحہٰی آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتہ میں ہے جس میں جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ مسلمان جمہوری نظام کے تحت قانونی ضوابط کے ساتھ اپنے دینی فریضہ کو انجام دیتے ہیں. لہٰذا ضلع انتظامیہ امروہہ حسب معمول ضلع بھر میں عید الضحیٰ امن و اماں و قومی یکجہدی کے ساتھ منایے جانے کے پختہ انتظامات کرے.

اتر پردیش پولس مسلمانوں کے اس عظیم تیوہار پر قربانی والے جانوروں کی خریداری کے لئے منڈی لگانے کا انتظام کرے. شہر و دیہات میں جانور منڈیوں کو وسیع و کھولے میدانوں میں لگانے کا نظم قائم کیا جائے خریداری کے بعد مالکان و جانوروں کو محفوظ طریقہ سے گھروں کو لے جانا بھی آسان کیا جاۓ. ساتھ ہی عید الضحیٰ کی مناسبت سے نگر پالیکہ نگر پنچایت و دیہی بلدیات کو صفائی انتظامات کے لئے مستعد رہنے کی ہدایت جاری کی جائے.

آخر میں جماعت کے ذریعے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مطالبات کی روشنی میں ضروری اقدامات کرے۔ اس موقع پر مفتی عبد الرحمن صدر جمعیتہ علماء امروہہ سرپرست مفتی سید محمد عفان منصور ماسٹر ذکر حسین کاظمی شہر صدر قاری محمد یامین جرنل سکریٹری وغیرہ موجود رہے

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close