اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عورت ’بکنی‘ پہنے یا ’برقینی‘ یہ اس کی مرضی: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ ایک عورت کی اپنی مرضی ہے کہ وہ بکنی میں آرام محسوس کرتی ہے یا برقینی میں پرسکون ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی ایک رپورٹ کے ردعمل میں کہی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فرانس میں مسلم خواتین کے ایک گروپ نے برقینی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ محترمہ مفتی نے ‘رائٹرز’ کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘یہ ایک عورت کی اپنی مرضی ہونی چاہیے کہ وہ بکنی میں آرام محسوس کرتی ہے یا برقینی میں پرسکون ہے ‘۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس کے جنوب مشرقی شہر گرونوبل میں گزشتہ روز خواتین کے ایک گروپ نے پابندی کے باوجود برقینی پہن کر سوئمنگ پول میں نہاکر منفرد احتجاج کرتے ہوئے مسلمان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فرانس کے کئی علاقوں میں حکومت نے برقینی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ‘برقینی’ ایک ایسا سوئمنگ سوٹ ہوتا ہے، جسے عام طور پر باپردہ مسلمان عورتیں سوئمنگ کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ یہ سوئمنگ سوٹ کسی بھی خاتون کے پورے جسم اور سر کو ڈھانپ دیتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close