آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

عمران – مرکل کے درمیان ہندوستان افغانستان معاملہ پر گفت و شنید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے علاقائی صورتحال، خاص طور پر افغانستان کے بحران کے پرامن حل کی اہمیت اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر خان نے محترمہ مرکل کے ساتھ فون پر بات چیت میں تمام زیر التواء ایشوز کے حل کے لئے ہندوستان کے ساتھ وسیع مذاکرات پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ مرکل نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں اور علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے ایشوز پر ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مرکل نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مسٹر خان نے بھی باہمی فوائد، وسیع-بنیاد اور طویل مدتی شراکت داری میں جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے خواہش ظاہر کی۔ مسٹر خان نے بتایا کہ یوروپ میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور آٹوموبائل میدان میں تعاون اور پن بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ محترمہ مرکل نے مسٹر خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close