تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

عمران خان کا دنیا کی بہترین ٹیم تیار کرنے کا وعدہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی اور پاک نزاد امریکی شہریوں سےکہا ہے کہ انگلینڈ میں حالیہ منعقد عالممی کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد وہ دنیا کی سب سے بہترین کرکٹ ٹیم تیار کرنے کی منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں۔

کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خانن نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ایرینا میں ایک اجتماع کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹورنامنٹ تک دنیا کی سب سے بہترین کرکٹ ٹیم بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے بالخصوص کرکٹ میں اصلاحات کی جائیں گی اور آئندہ ورلڈ کپ میں پیشہ وارانہ ٹیم میدان میں لائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں کوئی اہم تبدیلی ہونے والی ہے۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹسٹ، ونڈے اورٹی-20 کے الگ الگ کپتان بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ہفتہ کے آخرمیں پی سی بی کی ایک اہم میٹنگ ہے، جس میں اس پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ خبروں کی مانیں تو ٹسٹ میں اظہرعلی اور اسد شفیق میں سے کسی ایک کو ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close