تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

عمران خان نے 23 بینک اکاؤنٹ، لاکھوں ڈالر چھپائے: احسان اقبال

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ- نواز (پی ایم ایل -این) کے قدآور رہنما احسان اقبال نے اتوار کو الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چناؤ کمیشن (ای سی پی)سے 23 بینک کھاتے اور ان میں جمع لاکھوں ڈالر کی تفصیل چھپائی ہے۔

احسان نے کہا،’’انہیں (عمران خان کو) چھپانا نہیں چاہئے۔انہیں رسیدیں پیش کرنی چاہئے۔ ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ مسٹر خان نے 23بینک کھاتوں کو ای سی پی سے کیوں چھپایا ہے۔ انہیں لاکھوں ڈالر کے سلسلے میں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔‘‘ مسٹر احسان نے کہاکہ جو شخص دوسرے لوگوں کو چور کہہ رہا تھا وہ خود بھی ایک بدعنوان شخص نکلا۔

مسٹر احسان کے الزام اور دعووں میں کتنی سچائی ہے اس بات کا پتہ تو کسی منصفانہ جانچ کے ذریعہ ہے چل سکتا ہے۔ اگر چناؤ کمیشن مسٹر احسان کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے تو پہلے سے ہی تنقید کے شکار مسٹر خان کی مصیبت بڑھ سکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close