اترپردیشتازہ ترین خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: معذوروں کے لئے ملازمت میں 4فیصد ریزرویشن نافذ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی میں معذوروں کے حقوق ایکٹ 2016 کے تحت معذور افراد کے لئے ملازمت میں چار فیصد اور داخلہ میں پانچ فیصد ریزرویشن کو نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ذریعہ قائم کی گئی 6رکنی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے غور وخوض کے بعد ان عہدوں کی شناخت کرلی ہے جو معذور افراد کے لئے مختص ہیں۔

یونیورسٹی رجسٹرار نے اپنے ڈسپیچ نمبر 763ایس سی این ٹی ، مورخہ 8جنوری 2019کے ذریعہ معذور افراد کے لئے روسٹر رجسٹر تیار کئے جانے کی خاطر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ رجسٹرار کی صدارت میں روسٹر کی تیاری سے متعلق پہلی میٹنگ گزشتہ 19جنوری کو ہوئی۔ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ معذوروں کے حقوق ایکٹ 2016 کے ضوابط و احکام پر عمل درآمد کے لئے پابند عہد ہے۔ یہ نفاذ مرکزی حکومت کی رہنما ہدایات پر مبنی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور ایکزیکیٹیو کونسل کی جانب سے یونیورسٹی ایکٹ کی دفعہ 19 (3) کے تحت مذکورہ ریزرویشن کے نفاذ کی توثیق کردی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close