اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عصمت دری معاملہ: داتی مہاراج کی مشکلیں بڑھنا طے، ہائی کورٹ نے کہا سی بی آئی ہی کرے گی انکوائری

عصمت دری معاملے میں مبینہ طور پر ملوث خود ساختہ تانترک داتی مہاراج کو آج دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا لگا جب عدالت نے اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کو سونپنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ان کی درخواست مسترد کردی۔

داتی مہاراج نے اس معاملے میں تین اکتوبر کے عدالت کے حکم پر نظرثانی کرنے کے لئے عرضی دائر کی تھی۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راو نے یہ فیصلہ سنایا۔ داتی مہاراج پر اپنی ایک شاگردہ سے عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے متاثر ہ کی درخواست پر تین اکتوبر کو اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے داتی مہاراج کی نظر ثانی کی عرضی مسترد کرنے کے بعد کہا کہ معاملے کی انکوائری سی بی آئی ہی کرے گی۔ داتی مہاراج نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے معاملے میں ان کا موقف سنے بغیر ہی سی بی آئی کو انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔ متاثرہ نے دہلی پولیس کی اس واقعہ کی انکوائری پر سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے بعد ہی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ دہلی پولیس اس معاملے میں یکم اکتوبر کو چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔ تین اکتوبر کو عدالت نے اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کو سونپتے ہوئے تین ماہ کے اندر ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close