تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

عراق: داعش کا نیم فوجی دستہ پر حملہ، چھ جوان ہلاک جبکہ 31زخمی

عراق کے مشرقی علاقہ میں بدھ کےروز داعش کے شدت پسندوں نے نیم فوجی دستہ الحشد الشعبی پر حملہ کردیا جس میں چھ جوان ہلاک اور 31زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کےساتھ عراق کی جوائنٹ آپریشن کمان نے ایک بیان میں بتایا کہ داعش کے شدت پسندوں نے مخمور علاقہ میں اہم شاہراہ پر حکومت حامی نیم فوجی دستہ الحشد الشعبی کے قافلہ پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چھ فوجی جوان ہلاک اور دیگر 31زخمی ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سبھی افراد شیعہ ترکمان کے ہیں جوننوی کے شمالی صوبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ حملے کے فورا بعد عراق پولیس اور فوج مشترکہ طورپر جائے وقوعہ پر پہنچے اور حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close