تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

عدالت کی بندش نہ ہوتی تو شاہین باغ میں ہوتا: چندر شیکھر

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف باغیانہ رخ اختیار کرنے والے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے کہا کہ آئین کے خلا ف بننے والے اس قانون کے سلسلے میں ان کی مخالفت جاری رہے گی۔

دہلی کی ایک عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے سلسلے میں اپنے آبائی ضلع سہارنپور کے قصبہ چُھٹمَل پور واقع اپنے گھر پہنچے چندر شیکھر نے علاقے کے تھانہ فتح پور جا کر اپنی حاضری لگوائی۔ تھانہ انچارج امت شرما کے مطابق چندرشیکھر اپنے مخصوص انداز میں پُرامن اور ڈسپلنڈ نظر آئے اور قانونی خانہ پُری کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ لوٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں جاری احتجاجی تحریکوں میں خواہ ، وہ زیادہ سرگرمی نہ دکھاپائیں لیکن خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے۔ اگر عدالت کی ان پر بندشیں نہ ہوتیں تو وہ دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک میں شریک ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بھیم آرمی متاثرین کو انصاف دلائے گی اور مکمل تعاون کرے گی۔ اتوار کو چندر شیکھر میرٹھ میں مبینہ طور پر پولیس کے مظالم کے شکار افراد کے درمیان پہنچے۔

غورطلب ہے کہ گذشتہ بدھ کے روز دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے چندرشیکھر کو مشروط ضمانت دی تھی۔ انھیں دہلی کی دریاگنج پولیس نے جامع مسجد علاقے میں سی اے اے کے خلاف عوام کو مشتعل کرنے کے الزامات کے سبب 21 دسمبر کو دریاگنج تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے چندر شیکھر پر دہلی سے دور رہنے اور ان کے آبائی ضلع سہارنپور میں اپنے تھانہ حلقے میں ہر ہفتے حاضری درج کروانے کا حکم دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close