تازہ ترین خبریںدلی نامہ

عآپ نے دہلی پولیس کے تین افسروں کو معطل کرنے کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر بھارتیہ جنتا پارتی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو الیکشن کمیشن سے تین افسروں کو معطل کرنے کی اپیل کی۔

عام آدمی پارٹی کے ایک وفد نےیہاں الیکشن کمیشن سے مل کر اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دیا اور دہلی پولیس کے افسروں ستیش گولچا،راجیو رنجن اور پنکج سنگھ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جےپی کے اشارے پر دہلی کے 24لاکھ ووٹروں کے نام ووٹرلسٹ سے نکال دئے گئے تھے۔آپ ایسے لوگوں کا نام پھر سے ووٹرلسٹ میں شامل کرنے کےلئے ایک مہم چلا رہی ہے اور اس کےلئے کال سینٹر کی مدد لی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کال سینٹروں کے مالکان پر دباؤ بنایا جارہا ہے کہ اور پولیس انہیں پریشان کررہی ہے۔کال سینٹر کے مالکان کو پولیس افسر بلا کر ان کے ساتھ برا برتاؤ کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہاں کام کرنے والے ملازمین سے بھی غیر ضروری معلومات مانگی جارہی ہے۔ دونوں لیڈروں نے کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائی سے پرامن اور منصفانہ انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close