تازہ ترین خبریںدلی نامہ

عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس اتحاد کے لئے تیار، شیلا دیکشت نے کہا کیجئے تھوڑا انتظار

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر شیلا دیکشت نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ اتحاد پر جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا جلد ہی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی رہی محترمہ دیکشت نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں ’آپ ‘سے اتحاد کے سوال پر کہا ’’آج شام یا پیر تک اس سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ ریاستی صدر اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ وہ آج 81 برس کی ہو گئیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکن انہیں مبارکباد دینے کے لئے پہنچے۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں کانگریس سبھی سات سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ارادہ کر چکی ہے اور’آپ‘ سے سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی ساتوں پارلیمانی سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبضہ ہے۔ سال 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں ان سیٹوں پر کانگریس کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے لیکن سال 2014 کے انتخابات میں وہ ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی۔ ملک بھر میں 11 اپریل سے لے کر 19 مئی کے درمیان کل سات مراحل میں لوک سبھا انتخابات ختم ہوں گے۔ دہلی میں چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close