اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عام انتخابات میں مرکزسے مودی حکومت کی وداعی ایک دم یقینی ہے: آر پی این سنگھ

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ نے کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں مرکز سے مودی حکومت کی وداعی ایک دم یقینی ہے۔

مسٹر سنگھ نے سنیچر کو اپنے آبائی وطن میں صحافیوں سے کہا کہ آئندہ سال ہونےوالے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی وداعی طے ہے اور اس کے لئے حکومت کی ناکامیاں ذمہ دار ہوں گی کیونکہ کسان، بے روزگاری، بدعنوانی اور نوٹ بندی کے مسائل ہی عام انتخابات پر حاوی رہیں گے۔ اس کی تازہ مثال تین ہندی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ مودی حکومت نے اپنے میعاد کار میں صرف سرمایہ کاروں کی پوٹلی بھرنے کا کام کیا ہے اور کسانوں کو جملوں کی گٹھی پلائی ہے۔ جس کا جواب عوام نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اقتدار سونپ کر دیا ہے۔

کنور سنگھ نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے تو عوام کے سامنے اپنا رخ اک دم صاف کردیا ہےکہ حکومت کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا تو وہ مسٹر مودی کو چین سے سونے نہیں دیں گے اور خود بھی نہیں سوئیں گے۔ کسانوں کے مفاد کا تحفظ صرف کانگریس کی حکومت ہی کر سکتی ہے کیونکہ سال 2008 میں کانگریس حکومت نے ہی کسانوں کا 77 ہزار کروڑ کا قرض معاف کیا تھا اور اب مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اقتدار میں آتے ہی ایک بار پھر کیا گیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close