Khabar Mantra
اترپردیش

ضروتمند اسکولی بچوں کے درمیان تقسیم کی گئی اسکولی ڈریس

دیوبند:سماجی تنظیم ’مانو کلیان منچ دیوبند‘ کی جانب سے ریلوے روڈ پر واقع شیو شیشو مندر اسکول میں غریب اور ضرورت مندطلبہ وطالبات کے درمیان مفت اسکولی یونیفارم تقسیم کی گئی۔نئے ڈریس پاکر اسکولی بچوں کے چہرے خوشی سے کھِل گئے ۔
اس مناسبت سے اسکول احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی دیپک راج سنگھل سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی مدد کرنا ایک نیک عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے یہ بچے کل کا مستقبل ہیں ، ہمیںملک کے اس مستقبل کا تحفظ کرنا چاہئے اور ان کی ضروتمندوں کو پورا کرنے میںان کی مدد کرنی چاہئے۔انہوں نے منچ کے سماجی کاموں کی ستائش کی۔اسکول پرنسپل اجے ورما نے سماجی تنظیم مانو کلیان منچ کے سماجی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ منچ مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر بلاتفریق ہر طبقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا کاکام انجام دے رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے ان بچوں میں سے مستقبل میں کوئی قابل استاد ہوگا، کوئی انجینئر اور افسر بنے گا،یہی بچے ملک کو آگے لیکر جائینگے اس لیے ہمیں ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔منچ کے بانی ارون اگروال نے بتایا کہ منچ کا بنیادی مقصد سماج کے آخری فرد تک تعاون اور مدد پہنچنا ہے،منچ کی جانب سے بلاتفریق تمام طبقات کی خدمت انجام دی جارہی ہے، انہوںنے بتایا کہ ہمیں ہر حال میں تمام غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔
غریب بچوں کا صحیح علاج کیا جائے، اگر اب وقت پر مدد نہ کی جائے تو کل کے سماج کے لیے یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے،جس سے چائلڈ لیبر میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہ بعد میں سماجی مسئلہ بن جاتا ہے۔انہوں نے سبھی سے تعلیم حاصل کرنے والے ضرورتمند بچوں کی مدد کرنی کی اپیل کی۔اس دوران ڈاکٹر کانتا تیاگی ،سنجے سینی ، راجیو شرما ،بھون کشور، سشیل کرنوال، پرمود متل، جتیندر کشیپ، راکیش اگروال، سنجے سینی وغیرہ موجودرہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close