تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

عالمی کپ 2019: وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کو ٹیم میں ملی انٹری

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ہندوستانی ٹیم کا آج اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لئے کل 15 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے. جس کی قیادت وراٹ کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے اور بطور وکٹ کیپر بلے باز میں مہندر سنگھ دھونی کو منتخب کیا گیا ہے.

خبروں کے مطابق آج بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں سے 13 کھلاڑیوں کے نام پہلے ہی طے ہو چکے تھے. ٹیم میں نمبر 4 کو لیکر کافی چرچہ تھی. جس پر وجے شنکر بازی مارنے میں کامیاب رہے. اسی طرح سے دوسرے نمبر پر وکٹ کیپر بلے باز کو لیکر بھی کافی چرچہ رہی جس میں دنیش کارتک جگہ بنانے میں کامیاب رہے

بتا دیں کہ اس ٹورنامنٹ کے لئے جن 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں:

وراٹ کوہلی (کپتان)

روہت شرما (نائب کپتان)

مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)

شکھر دھون

کے ایل راہل

وجے شنکر

کیدار جادھو

دنیش کارتک

یجویندر چہل

کلدیپ یادو

بھونیشور کمار

جسپریت بمراہ

ہاردک پانڈیا

رویندر جڈیجہ

محمد سمیع

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close