اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عازمین حج کیلئے خوشخبری، آن لائن حج فارم کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
حج کمیٹی آف انڈیا نے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ آن لائن اور آف لائن حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اب حج کمیٹی کے سرکلر کے مطابق 17 دسمبر 2019 ہوگی۔ جبکہ پہلے یہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی۔

اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر عرفان احمد نے بتایا کہ کمیٹی کے پاس اگرچہ کافی بڑی تعداد میں حج فارم جمع ہوچکے ہیں اور یہ تعداد تقریبا لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تاہم بہت سے حاجی ایسے ہیں جن کے پاس پورٹ ابھی تک نہیں بنے ہیں یا کسی اوروجہ سے فارم نہیں پر کر سکے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ عرفان احمد کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کا سرکاری حج کوٹہ اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح 2 لاکھ ہی ہوگا، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار عازمین حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 60 ہزار پرائیوٹ ٹور آپریٹر سے ذریعہ روانہ ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے فارم نہیں پر کر سکیں ہیں ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے،ضرور پر کریں،اب مزید تاریخ میں توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔ابھی تک ہمارے پاس تقریبا 2لاکھ کے آس پاس فارم جمع ہوچکے ہیں تاریخ میں توسیع کے بعد مزید ہزاروں فارم آنے کی امید ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے انچارج عرفان احمد نے حالیہ دنوں جدہ میں ہوئے ہند-سعودی عرب دوطرفہ معاہدہ کیلئے انھوں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراقلیتی امور اور پوری حج کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے میں لگی ہے کہ کس طرح سے حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جاسکے۔

واضح رہے دوطرفہ حج 2020 کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ،’ای- مسیحا‘ صحت کی سہولت، مکہ۔ مدینہ میں قیام / قیام کی معلومات، ہندوستان میں ’ای -سامان کی پر ی -ٹیگنگ‘ نظام کو ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ۔ مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے۔

حج گروپ آرگنائزرس کو بھی صد فیصد ڈیجیٹل کرکے پورٹل سے منسلک کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعہ حجاج کیلئے شفافیت اور آسانیاں پیدا کردی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ حاجیوں کی سہولت کے لئے حج گروپ آرگنائزرز کا ایک پورٹل بھی بنایا گیا تھا /pto/ haj.nic.in//: http (پورٹل برائے حج گروپ آرگنائزر)، جس میں تمام لائسنس یافتہ HGO پیکیجز کی تمام معلومات دی گئی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close