تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

طالبان اور داعش کے مابین جھڑپ میں 21شدت پسند ہلاک

افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں سنیچر کو داعش اور طالبان شدت پسندوں کے مابین ہوئی پرتشددجھڑپ میں طالبان کے 18شدت پسندوں سمیت 21شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔خامہ پریس نے یہ اطلاع دی ہے ۔

افغان فوج نے ایک بیان میں بتایاکہ تازہ لڑائی خوگیانی ضلع کے زاواعلاقہ میں ہوا۔عام طورپر ننگرہار افغانستان کے مشرقی علاقہ میں ہونے کے باوجود پرامن علاقہ رہاہے لیکن اسکے کچھ دوردرازعلاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے ۔

طالبان اور آئی ایس کے شدت پسند اس صوبہ کے کچھ ضلعوں میں سرگرم ہیں اور شدت پسندانہ کارروائیوں کو انجام دیتے رہے ہیں ۔دونوں میں سے کسی بھی گروپ نے اس جھڑپ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close