تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

طالبان امن عمل میں سنجیدہ ہیں تو حکومت سے مذاکرات کریں: صبغت احمدی

ماسکو میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کے پس منظر میں افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان امن عمل میں سنجیدہ ہیں تو حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ صبغت احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ’ آزاد‘ ہیں توپھر انہیں امن مذاکرات کے لیے بلاواسطہ حکومت سے بات کرنا ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ اب افغان فورسز منظم ہوچکی ہیں اور طالبان جنگ جاری رکھتے ہوئے کچھ بھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

افغان حکومت کا یہ ردعمل روس میں افغان امن مذاکرات کے دوران طالبان وفد کی جانب سے امریکی فوجیوں کی افغانستان سے مکمل انخلاکے مطالبہ کے بعد آیا ہے۔ طالبان وفد کے سربراہ نے 17سالہ افغان جنگ کے خاتمہ کو امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن ٹھوس اقدامات کی عملی تعبیر کے بغیر ہر قسم کے بحث و مباحثے ناکام ثابت ہوں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close