بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

طارق انور سمیت 68 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کل

بہار کی چالیس میں سے پانچ پارلیمانی سیٹوں پر کل دوسرے مرحلہ میں ہونے والے انتخاب میں سابق مرکزی وزیر طارق انور اور جے پرکاش نارائن سمیت 68 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای و ایم ) میں قید ہو جائے گا۔

الیکشن دفترکے مطابق بہار کے بھاگلپور، بانکا، پورنیہ، کٹیہار اور کشن گنج پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کیلئے سبھی ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بانکا پارلیمانی حلقہ کے کٹوریا اور بیلہر اسمبلی حلقہ کے ووٹنگ مراکز پر صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہی ووٹنگ ہوں گے جبکہ دیگر سبھی ووٹنگ مراکز پر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے 154 ووٹنگ مراکز سے ویب کاسٹنگ کا نظم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبھی ووٹنگ مراکز پر نیم فوجی دستوں کی تعیناتی ہوگی۔ ان پانچ پارلیمانی حلقوں کے 86 لاکھ ایک ہزار 530 ووٹر 8644 ووٹنگ مراکز پر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریںگے۔ ان میں 45لاکھ اکیس ہزار 613 مرد اور 40 لاکھ 79 ہزار 642 خواتین ووٹر ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close