اترپردیش

ضمنی اسمبلی انتخابات: سماجوادی امیدوار کا اعلان، مولانا جاوید عابدی کو میدان میں اتارا

امروہہ، (سالار غازی)
اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے 7 نشستوں پر ہونے والے ان انتخابات کے لئے پارٹی کی جانب سے فلحال 5 امیدواروں کے ناموں کا ہی اعلان کیا ہے اعلانیہ 5 امیدواروں میں امروہہ کی نوگاواں اسمبلی نشست کے لئے بھی پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا ہے یہاں کے لئے سماج وادی پارٹی نے اکھلیش یادو کے قریبی اور پارٹی کے سابق درجہ حاصل وزیر مولانا جاوید عابدی پر دوبارہ اعتماد دکھایا ہے.

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر چیتن چوہانہ کی وفات سے خالی ہوئی نوگاواں نشست پر 2017 اسمبلی انتخابات میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار رہ چکے ہیں تب بی جی پی لہر کے باوجود بھی مولانا جاوید عابدی نے اپنے سیاسی دم خم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76000 ووٹ حاصل کئے تھے اور معمولی فرق سے انتخاب ہار گیے تھے اب اسی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے اکھلیش یادو نے دوبارہ مولانا جاوید عابدی پر ہی اعتماد دکھایا ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close