تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دہلی الیکشن کمیشن کی سخت کاروائی

نئی دہلی (انور حسین جعفری)

عام انتخابات کا اعلان ہو نے کے بعد نافذ ہو ئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو رو کنے کےلئے دہلی الیکشن کمیشن سخت رخ اپنا رہا ہے۔

دہلی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایکشن کمیشن نے اب 74ایف آئی درج کی ہیں۔ دہلی کے سی ای او کے مطابق 28 مارچ تک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جو 74 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ان میں عام آدمی پارٹی پر 9کیس ہیں جن میں 6ایف آ ئی آر اور 3ڈی ڈی ہیں۔ 6کیس بی جے پی پر ہیں، جن میں 4ایف آئی آر اور 2ڈی ڈی اینٹری کی گئی ہیں۔ جبکہ کانگریس پارٹی پر ایک ڈی ڈی اینٹری کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بی ایس پی پر 1 اور 57 دیگر کے خلاف درج کی گئیں ہیں۔

بغیر لائسنس کے 212 ہتھیار ضبط کئے گئے جبکہ 2265 کارتوس ضبط کئے گئے ہیں جبکہ 3724 ہتھیار جمع کئے گئے ہیں۔ وہیں 33552 افراد سی آر پی سی اور دہلی پولیس ایکٹ کے تحت بک کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر شراب لانے لیجانے پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ جس میں آج تک 378 شراب کی بو تلیں، 67 ہاف اور 22467 کواٹرس انگریزی شراب ضبط کی گئی ہے۔ جبکہ دیسی شراب کی 475بوتلیں، 462 ہاف اور 13126 کواٹرس اور 4861 بیئر شراب کی بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔

اس طرح 483 ایف آئی آر ایکسائز ایکٹرجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ 477 افراد کو ایکسائز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کل 152 ایف آئی آر آرمس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ ڈرگس کے معاملے میں 158 افراد کو گرفتار اور 100.160 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 11کیس غیر قانونی میٹنگیں کرنے، لائوڈ اسپیکر وغیرہ کےلئے درج کئے گئے ہیں۔

دہلی ایکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کے تحت آج تک کل 225693 ہورڈنگس، بینر، پوسٹرس پوری دہلی میں ہٹائے گئے ہیں۔ ان میں این ڈی ایم سی میں 30553، ایسٹ ایم سی ڈی میں 42474، نارتھ ایم سی ڈی میں 82132، ساؤتھ ایم سی ڈی میں 61143 اور دہلی کنٹونمنٹ بورڈ میں 2411 ہو رڈنگ، بینر اور پوسٹرس ہتائے گئے ہیں، جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے، جیسے ہی کوئی پوسٹر یا بینر سیاسی دکھائی دیتا ہے اسے اتار لیا جاتا ہے اس کےلئے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close