اپنا دیشتازہ ترین خبریں

صغیر خان کے کانگریس میں شامل ہونے سے بی جےپی کی حالت کمزور

راجستھان میں دھول پور کرولی پارلیمانی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سابق رکن اسمبلی اور راجستھان ڈولپمنٹ اتھاریٹی کے صدرعبدالصغیرخان کےکانگریس میں شامل ہونے سے بی جےپی کی حالت کمزور ہوگئی ہے۔

بی جے پی ے اس بار یہاں نومنتخب رکن پارلیمنٹ منوج راجوریا کو ہی دوبارہ کھڑا کیا ہے جن کے تئیں ووٹروں کی ناراضگی دیکھی جاسکتی ہے۔ کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے ووٹروں سے دوری اختیار کررکھی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان پر اس علاقے کے عوام کا طویل عرصے سے کیا جارہا چھوٹے لائن میں تبدیلی کے کام کا مطالبہ پورا نہ کرنے کا الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مدت کار میں اس کام میں دلچسپی ہی نہیں لی۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی اشوک گہلوت کے اقتدار میں ہی کانگریس کے ریلوے وزیر نے ضلع کے سرمتھرا علاقے میں چھوٹی لائن میں تبدیلی کے کام کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس کےلئے مرکزی حکومت نے بجٹ بھی منظور کیا تھا۔ بعد میں تبدیلی کا کام کچھ وقت تک چلا تو لوگوں میں امید پیدا ہوگئی کہ سر متھرا سے ممبئی کےلئے گنگا پور ہوکر سیدھی ریلوے لائن کی سہولت ہوجائےگی، لیکن بی جے پی کے دور اقتدار میں ہی اس پروجیکٹ کی فائل کو دبا دیا گیا اور تبدیلی کا کام بند ہوگیا۔ اس کےلئے یہاں کے عوام براہ راست انہیں قصوروار ٹھہراتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close