اترپردیشتازہ ترین خبریں

صرف کانگریس ہی مستحکم ہندوستان کی تعمیر کر سکتی ہے: پرینکا گاندھی

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر مذہب اور ذات کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دعوی کیا کہ کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے جو ملک کو مستحکم، خود کفیل اور ترقی کے راستے پر لے جانے کی قوت رکھتی ہے۔

ہمیر پور۔مہوبہ پارلیمانی سیٹ کے لئے کارکنوں میں جان پھونکنے آئی پرینکا نے بدھ کو چلچلاتی دھوپ کے درمیان تقریبا 42 ڈگری سلسیس درجہ حرارت میں مہوبہ میں روڈ شو کیا اور بعد میں راٹھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ وقت میں کافی سنگین حالات سے گذررہا ہے۔ کانگریس ہی ہندوستان کو خودکفیل اور ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔

چوتھے مرحلے کے لئے چل رہے انتخابی مہم کے آخری دنوں میں کانگریس کی اسٹار مہم ساز پرینکا واڈرا کے دورے کے حوالے سے پارٹی کارکنوں میں کافی جو ش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم کو جھلسا دینے والی دھوپ کی طپش کے باجود بڑی تعداد میں کارکن ان کے استقبال کے لئے امڈپڑے۔ مہوبہ میں پرمانند چوک سے اپنا روڈ شو کرنے سے قبل پرینکا نے مجاہد آزادی پنڈت پرمانند کی مورتی پر گلپوشی کی۔

کارکنوں کے زبردست جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے محترمہ واڈرا نے پہلے روڈ شو میں پیدل چلنے کا فیصلہ کیا لیکن سورج کی تمازت میں کافی شدت ہونے کی وجہ سے پانچ سو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد وہ گاڑی پر سوار ہوگئیں اور انہوں نے آگے کا سفر کار سے طے کیا۔ وہیں راٹھ میں کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ ملک کے لئے جدوجہد کرنے کی رہی ہے۔ پارٹی نے ملک کی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے دو بڑے لیڈروں کی قربانی دی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ذات، مذہب اور فرقہ واریت کے ذریعہ لوگوں کو تقسیم کر کے ملک کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔

محترمہ واڈرا نے کہا کہ بی جے پی کے رہتے ہوئے ملک کا آئینی ڈھانچہ کے کمزور ہونے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے اتحاد و سالمیت کے تحفظ اور اسے مستحکم بنانے کے لئے کانگریس کی حکومت کا انتخاب بہت ضروری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close