اپنا دیشتازہ ترین خبریں

صرف ’برقعہ‘ ہی کیوں..؟ ’گھنگھٹ‘ پر بھی عائد کی جائے پابندی: جاوید اختر

معروف فلمی نغمہ نگار اور متعدد ایوارڈوں سے سرفراز جاوید اختر جو کہ اپنے بیباک تبصروں کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں. انہوں نے شیوسینا کی جانب سے برقعہ پر پابندی لگانے کے مطالبے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ ملک میں اگر برقع پر پابندی لگنے کی بات ہورہی ہے تو پہلے گھنگھٹ پر پابندی لگنی چاہئے۔

بالی ووڈ فلموں میں متعدد مشہور گیتوں کے خالق جاوید اختر نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ راجستھان میں بھی لمبے گھنگھٹ پہننے کی روایت ہے۔ اس طرح کے گھنگھٹ پہننے کی روایت پر پہلے پابندی لگنی چاہئے۔ یاد رہے کہ پڑوسی ملک سری لنکا میں دہشت گردی کے حملے کے بعد برقع پر پابندی لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد ملک میں کچھ تنظیموں نے برقع پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے مسٹر اختر سے سوال پوچھا گیا تھا۔ مسٹر جاوید اختر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ برقع پر پابندی سے پہلے راجستھان میں انتخابات کے دوران گھنگھٹ پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے براہ راست مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ملک میں آج ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔ اگر کوئی شخص ایک خاص فکر کا حامل نہیں ہے تو اسے ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے خود کو کانگریس سے بھی الگ بتایا اور کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات کافی اہم ہے اور یہ ملک کے سمت کو طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک تنوع والا ہے اور یہاں پر اتحاد ہونا چاہے۔ ملک کا وجود ہمیشہ قائم رہے گا اور لیڈران آتے جاتے رہیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close