اپنا دیشتازہ ترین خبریں

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور نائڈو نے اہل وطن کو دی ہولی کی مبارکباد

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔

صدر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ بسنت کا یہ تہوار بھائی چارہ اور آپسی میل ملاپ کی علامت ہے۔ انہوں نے خواہش کی کہ یہ تہوار ہم سب میں اور تنوع والے ہندستانی سماج میں مثبت توانائی لائے۔

نائب صدر نے بھی ہولی کے موقع پر لوگوں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا تہوار ہولی پورے ملک میں روایتی جو ش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار ہے۔ یہ خوشی، ہم آہنگی اور ملن کا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہماری زندگی میں امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشیاں لیکر آئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close