آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

صدرجمہوریہ کووند نے میانمار کے صدر اوراسٹیٹ کونسلر سے کی ملاقات

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے 11دسمبر 2018 کو اپنے تین روزہ میانما سرکاری دورے کا آغاز پائی تا میں واقع قصر صدارت سے کیا۔ انہیں میانما رکے صدر یو ون مائنٹ نے رام ناتھ کووند کا شاندار استقبال کیا۔

بعد ازاں رام ناتھ کووند نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات میں ہندوستان کی قیادت کی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند موصوف نے کہا کہ ہندوستان میانمار کے ساتھ اپنے مراسم کو خصوصی ترجیح دیتا ہے۔ میانما ہندوستان کی’’ مشرق رخ‘‘ پالیسی اور ’’پڑوسی پہلے‘‘ کی پالیسیوں کا کلیدی شراکتدار ہے۔ انہوں نے میانما رکو ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا اور آسیان کے درمیان قدرتی پل قرار دیا۔

صدر جمہوریہ موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان میانمار کے ساتھ اپنے ترقیاتی تعاون کی شراکتداری پر انتہائی فخروانبساط کا احساس کرتا ہے اور رابطہ کارو ں کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے تئیں عہد بستہ ہے۔ اس سلسلے میں کلادن پروجیکٹ کے بحری اور اندرون ملک آبی شاہراہوں کے عناصر کی ترتیب مکمل کی جاچکی ہے اورہندوستان باقی ماندہ منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کے لئے میانما رکے تعاون کا خاستگار ہے۔ ہمارے لئے میانمار میں اہلیت سازی کے فروغ میں تعاون کرنا انتہائی عزت وافتخار کی بات ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close