Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سبقت حاصل کرنے اتریں گی

نئی دہلی(عبدالعزیز خان)ہندوستان  اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20- سیریز کے دو میچ کھیلے جا چکے ہیں۔اس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک مقابلے جیت کر سیریز پرایک ایک سے برابری برابری حاصل کر لی ہے ۔اب تیسرے ٹی20-مقابلے کیلئے جب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی،تب سب کی نگاہیں ہندوستانی ٹیم کے پلیئنگ الیون پر ایک بار پھرہوں گی۔ ٹیم کے اسٹار اوپنر روہت شرما پچھلے دو میچوں میں نہیں کھیلے ہیں، اب جب سیریز کے آخری تین میچ باقی ہیں توایک بار پھر ہندوستانی ٹیم کے پلیئنگ الیون تبدیلی کا امکان ہے۔پہلے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹیم انتظامیہ نے روہت شرما کو آرام دیا اور دو مختلف سلامی بلے بازوں کو آزمایا۔ پہلے میں شکھر دھون اورکے ایل راہل کو اوپنر کے طور پر جبکہ دوسرے میچ میں کے ایل راہل کیساتھ ایشان کشن کو آزمایا گیا۔پہلے اور دوسرے میچ میں راہل صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ایشان کشن نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور نصف سنچری کیساتھ انٹرنیشنل میچ میں قدم رکھا۔رائل کے مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ تیسرے میچ سے ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ اوپنر روہت شرما واپسی کرسکتے ہیں۔اگر روہت کی واپسی ہوتی ہے تو یقینی طورپر کے ایل راہل کو باہر بیٹھنا ہوگا۔تیسرے نمبر پر کپتان وراٹ کوہلی میدان پر جلوہ دکھائیں گے۔کپتان کوہلی نے دوسرے ٹی20-انٹرنیشنل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتحانہ اننگز کھیلی۔مڈل آرڈر میں کوہلی کے علاوہ سریش ایّر رشبھ پنت اور سوریہ کماریادو مورچہ سنبھالیں گے۔دوسرے ٹی20-مقابلے میں ڈیبیو کرنے والے سوریہ کو بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں مل پایا تھا۔آل راؤنڈر ز میں ہاردک پانڈیا کے طور پر شاندار بلے باز ہے جو ٹیم کیلئے میچ وننگ پاری کھیلنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔دوسرے ٹی 20-میں ہاردک نے چار اوورز گیند بازی بھی کی تھی۔

وہیں گیند بازی کی بات کریں تو ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں تین اسپنرز اور دوسرے میچ میں دو اسپنرزکے ساتھ میدان پر اتری تھی۔ دوسرے میچ میں ہندوستان کی حکمت عملی کامیاب رہی اور اسپنرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ تاہم چہل دونوں میچوں میں زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئے اورانھوں نے کافی رنز لٹائے۔ایسے میں تیسرے میچ میں راہل چاہر کو چہل کی جگہ موقع مل سکتا ہے۔بھونیشور کمار اور شاردل ٹھاکرنے کفایتی گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے۔دوسرے مقابلے میں بھونیشور کمار بٹلر جیسے جارحانہ بلے باز کو صفر پر پویلین کا راستہ دکھایا،جبکہ شاردل ٹھاکر نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close