اپنا دیشتازہ ترین خبریں

صحافی چھترپتی قتل کیس: گرمیت رام رحیم سمیت چار لوگ قصوروار قرار، سزا کا اعلان 17جنوری کو

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے تقریبا 16 برس پرانے سرسہ کے صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملے میں سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ اور تین دیگر کو قصوروار قرار دیا ہے۔

خصوصی جج جگدیپ سنگھ مذکورہ معاملے میں آج دوپہر فیصلہ سناتے ہوئے ڈیرہ سربراہ کے علاوہ تین دیگر کشن لال، کلدیپ اور نرمل کو بھی قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت اب چاروں کو 17 جنوری کو سزا سنائے گی۔ گرمیت رام رحیم سنگھ کو روہتک کی سناریا جیل سے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں وہ سادھوی کے آبروریزی معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور یہ سزا بھی خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے ہی سنائی تھی۔

اس معاملے میں تین دیگر ملزموں کو پولس نے یہاں زبردست پہرے میں عدالت میں پیش کیا۔ مجرم قرار دیئے جانے کے بعد تینوں کو پولس نے حراست میں لے لیا اور انہیں انبالہ جیل لے جایا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close