اپنا دیشتازہ ترین خبریں

صارفین کے لئے خوشخبری، ایئرٹیل نے کیا منٹ کی حد ختم کرنے کا اعلان

ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی معروف کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کے لئے اچھی خبر ہے۔ کمپنی اب صارفین کے لئے ایئر ٹیل کے علاوہ باقی نیٹ ورک پر کالنگ کے لئے کوئی منٹ حد نہیں رکھے گی۔کمپنی نے منٹ کی حد کو ختم کردیا ہے۔

ایئر ٹیل انڈیا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ہفتہ کو صارفین کو یہ معلومات دیتے ہوئے تصویر کو شیئرکیا ہے۔ ایئر ٹیل نے کہا ہے، ہم نے آپ کی بات سنی اور ہم تبدیلی کر رہے ہیں۔ کل سے آپ ہندوستان میں کسی بھی نیٹ ورک پر کمپنی کے لا محدود پلانس کے ساتھ لا محدود کالنگ کر سکیں گے، کوئی شرط نہیں۔

ایئر ٹیل نے جیو کی جانب سے الگ سے آئی یو سی چارج صارفین سے لینے اور باقی نیٹ ورکس پر کالنگ کے لئے 6 پیسے فی منٹ چارج کرنے کے فیصلے پر کہا تھا کہ ایئر ٹیل ٹوایئر ٹیل لا محدود کالنگ بغیر کسی شرط کے دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پلانس میں تبدیلی کے بعد ایئر ٹیل کی جانب سے ایف یو پی حد قائم کرنے پرصارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ووڈافون-آئڈیا کی طرح نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے ایئر ٹیل نے بھی دیگر نیٹ ورک پر کال کرنے کے لئیایف یوپی لیمٹ (فیئر یوزس پالیسی لمٹ) مقرر کر دی تھی۔ کمپنی نے کہا تھا کہ ایف یو پی لیمٹ ختم ہونے کے بعد دیگر نیٹ ورک پر فون کرنے کے لئے صارفین کو فی منٹ 6 پیسے دینے پڑیں گے۔ تاہم، کمپنی کے نئے فیصلے کے بعد یوزرس کو کسی لمٹ کی فکر نہیں کرنی ہے اور وہ لا محدود کالنگ بھارت میں کسی بھی نیٹ ورک پر کر سکتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close