Khabar Mantra
اترپردیش

سہارنپور میں فرضی فوڈ سیفٹی افسرگرفتار

دیوبند:سہارنپور میں دکانوں سے وصولی کے الزام میں ایک فرضی فوڈ سیفٹی افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ شخص پچھلے کئی مہینوں سے علاقہ میں متحرک تھا،شکایت ملنے پرپہنچے فوڈ سیفٹی اور ڈرگ افسران نے مذکورہ ملزم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔سہارنپور کے بڑتلہ یادگار علاقہ میں فرضی فوڈ سیفٹی آفیسر بن کر دکانوں سے وصولی کی جارہی ہے۔ دکانداروں کو شک ہوا اور انہوں نے فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر پون کمار کو اس اطلاع دی۔ دکاندار روی شرن، دیپک سیٹھی اور میور متل نے فرضی فوڈ انسپکٹر کو افسران نے موقع پر پکڑ اور اس سے سخت پوچھ گچھ کی،جس کا وہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکا۔ صدر کوتوالی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پکڑے گئے شخص سے جب اس کا نام پوچھا تو اس نے ساگر کمار ساکن کپل وہارپیپر مل روڈ بتایا۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پون کمار اور چیف فوڈ سیفٹی آفیسر گیان پال سنگھ نے ریکوری کرنے والے شخص کو جعلی فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔محکمہ فوڈ سیکورٹی کی ٹیم نے جس شخص کو پکڑا ہے وہ گزشتہ تین چار ماہ سے ضلع میں سرگرم ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص نے دیوالی پر جعلی فوڈ سیفٹی آفیسر بن کر دکانوں سے بھاری ریکوری کی تھی۔ شہر کے علاوہ سرساوہ میں بھی دکانوں پر اس نے وصولی کی۔پون کمار اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہمیں بڑتلہ یادگار سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جعلی فوڈ انسپکٹر ظاہر کر کے دکانوں کا معائنہ کر رہا ہے۔محکمہ کے افسران کے ساتھ وہ خود موقع پر گئے اور اس شخص کو پکڑ لیا،جس کو پولیس کے حوالہ کردیاگیا اور مقدمہ درج کرایاگیاہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close