بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

صارفین کو ریت کیلئے زیادہ قیمت نہ ادا کرنی پڑے :نتیش

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کی عوام کو راحت دینے کیلئے افسران کو اس بات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے کہ صارفین کو ریت کے لئے زیادہ قیمت نہ چکانی پڑے۔

مسٹر کمار نے یہاں کانکنی محکمہ کے جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ صارفین کو ریت کیلئے زیادہ قیمت نہ ادا کرنی پڑے ۔ اس کا تفصیلی جائزہ لیکر آئندہ کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صارفین کو راحت مل سکے ۔ انہوں نے ان سب چیزوں پر مائیکرو لیول پر جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تعلق سے تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ جولائی 2017 کے وقت جو ریت کی قیمتیں تھیں اس کے مقابلے میں آج اتنی زیادہ قیمتوں کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ جنہیں لیز دیا گیا ہے کیا وہ اپنے طور پر سب لیز دے کر منمانی شرح پر ریت کی فروخت تو نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوور لوڈنگ سے سڑکوں کی حالت خراب ہو رہی ہے اس پر روک لگانے کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، کانکنی محکمہ کے وزیر ونود کمار سنگھ ، چیف سکریٹری دیپک کمار ، پولیس ڈائریکٹر جنرل کے ایس دویدی ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی ، کانکنی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری انشولی آریہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، پولیس ڈائریکٹر جنرل ( خصوصی شاخ) جے ایس گنگوار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما ، کانکنی محکمہ کے سکریٹری اسنگوا چوواؤ ، خصوصی سکریٹری وزیراعلیٰ کابینہ انوپم کمار ، وزیراعلیٰ کے خصوصی ایکزیکٹیو افسر گوپال سنگھ سمیت کانکنی محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close