اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شیوسینا کے تیور سخت، اب این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ دہلی میں ہونے والی این ڈی اے اتحادی پارٹی کی میٹنگ میں شیوسینا شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ معلومات ہفتہ کو ممبئی میں دی۔

راوت کی پریس کانفرنس ہونے والی تھی لیکن وہ منسوخ کر دی گئی۔ اگرچہ این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے صاف کیاکہ میٹنگ میں شیوسینا کی حاضری نہیں رہے گی۔ راوت نے کہاکہ انہیں جو بولنا ہے، وہ آج شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کے ذریعے بول چکے ہیں۔ اب کچھ کہنے کے لئے نہیں ہے۔ آگے مناسب وقت آنے پر پارٹی کا کردار واضح کریں گے۔

ادھر خبر ہے کہ این ڈی اے کے اجلاس کے لئے شیوسینا کو دعوت نہیں بھیجی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کو لے کر دونوں جماعتوں میں تلخی آئی ہے۔ وزیر اعلی عہدہ اور اقتدار میں یکساں شرکت کے مطالبے پر بضد شیوسینا نے بی جے پی سے دوری بنا لی۔ حکومت کی تشکیل کو لے کر شیوسینا این سی پی کانگریس اتحاد کے نئے جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے رہنما اروند ساونت مرکزی وزیر عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close