Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

ٹریفک پولیس نے منوج تیواری وگاڑی

کے مالک کو بھیجا 41 ہزار کا چالان

نئی دہلی:’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت تمام ریاستوں میں 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر پر ‘ترنگا’ لہرایا جائے گا۔ اس سے پہلے بدھ کو تمام ممبران پارلیمنٹ نے دہلی میں ترنگا بائیک ریلی نکالی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے لال قلعہ سے وجے چوک تک ‘ہر گھر ترنگا’ بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیاتھا۔ اس ریلی میں کئی مرکزی وزراءنے بھی شرکت کی۔

اس دوران بی جے پی ایم پی منوج تیواری کو ریلی میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا بھاری پڑ گیا ۔ دہلی ٹریفک پولیس نے منوج تیواری اور گاڑی کے مالک کا 41 ہزار روپے کا چالان کاٹ دیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق چالان کی اس پوری رقم میں سے منوج تیواری کو 21 ہزار اور گاڑی کے مالک کو 20 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ٹریفک ڈی سی پی چندر کمار نے کہا کہ چالان صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر نہیں کاٹا گیا بلکہ ایم پی جس موٹر سائیکل پر سوار تھے، اس پر نہ تو ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ تھی اور نہ ہی اس کا پالیوشن سرٹیفکیٹ اپ ڈیٹ تھا۔ انہی کوتاہیوں کی وجہ سے چالان کاٹا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کیے جانے کے بعد منوج تیواری نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں ہیلمٹ نہ پہننے کے لیے بہت معذرت کر تاہوں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ بغیر ہیلمٹ پہنے دو پہیہ گاڑی نہ چلائیں۔ ذرائع کی مانیں تو انہیں یہ چالان عدالت میں بھرنا پڑے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close