تازہ ترین خبریںدلی نامہ

شیلا دکشت کے جسد خاکی کے باقیات ہندو رواج کے مطابق دریا برد

استھیاں لیکر ہریدوار پہنچے بیٹے سندیپ دکشت اور بیٹی لتیکا سید نے کی آخری رسومات ادا

نئی دہلی(انور حسین جعفری)

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ و ریاستی کانگریس صدر شیلا دکشت کے جسد خاکی کے باقیات استھیاں کو آج دریا برد (گنگا میں وسرجن) کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کے باقیات (استھیاں) دریا برد کرنے کیلئے استھی کلشوں کو لے کر شیلا دکشت کے بیٹے سابق ایم پی سندیپ دکشت آج دہلی سے ہردیوار پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی بہن اور کا نگریس کے کئی لیڈران بھی مو جود تھے۔

آنجہانی شیلا دکشت کے جسد کے خاقی کے باقیات کو ہندو رسم ورواج کے مطابق ان کے بیٹے سندیپ دکشت،بیٹی لتیکا سید، نواسی عافیہ سید، بہو مونا دکشت، پوتی تارا دکشت اور خاندان کے دیگر افرادنے پوجا کے بعد گنگا میں بہائے۔ شیلا دکشت کے قریبی اور کانگریسی لیڈر طارق صدیقی کے مطابق آنجہانی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے اہم لیڈران یہاں موجود تھے۔ جن میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی ترجمان پون کھیڑا، سابق اسپیکر ڈاکٹر یوگا نند شاستری، کارگزار صدر راجیش للوٹھیا، سابق وزیر منگت رام سنگھل، سابق وزیر کرن والیہ، کانگریس کے ترجمان جتندر کوچرجیتو، روہت منچندہ، ہرنام سنگھ، یوگیش چودھری،سبھاش ملہوترا، شیلا دکشت کے سیکریٹری رہے اکھلیش ترپاٹھی، ایس سی شرما، امت رائے، راجیش سینی، جگجیت سکہ، پرویز عالم، اونیش ساگوان وغیرہ سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

اس موقع پر دہلی سے آئے سیکڑوں افراد کے علاوہ ہری دوار کانگریس سیوا دل کے سیکڑوں کارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پرنم آخری آنکھوں سے شیلا دکشت کی آخری رسومات میں ان کے جسد خاکی کے باقیات گنگا میں دریا برد کئے گئے اور ان کی روح کے سکون کیلئے دعاء کی گئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close