تازہ ترین خبریںدلی نامہ

شیلا دکشت کو سونپی گئی دہلی کانگریس کی کمان

کانگریس کی تین مرتبہ مسلسل وزیراعلی رہنے والی شیلا دکشت کو پارٹی کی دہلی یونٹ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا۔

پارٹی کے ریاستی انچارچ پی سی چاکو نے بتایا کہ محترمہ شیلا دکشت کے ساتھ ریاست کے سابق وزیر ہارون یوسف، راجیش لیلوٹھیا اور دویندر یادو کو دہلی یونٹ کا ایکزی کیٹیو صدر بنایا گیا ہے۔

محترمہ شیلادکشت حال ہی میں استعفی دے چکے مسٹر اجے ماکن کی جگہ لیں گی۔ مسٹر ماکن نے ایک ٹوئٹ میں انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’شیلا دکشت کو دوبارہ ریاستی کانگریس صدر بننے پر بہت بہت مبارک باد‘۔ ان کے میعاد کار میں مجھے اسمبلی سکریٹری اور کابینی وزیر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ مجھے یقین ہے کہ شیلا جی کی قیادت میں ہم مودی حکومت اور کیجری وال حکومت کے خلاف مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

مسٹر ماکن کو سال 2015 میں دہلی ریاست کا صدر بنایا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں صحت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ دریں اثنا بہار کے سابق ریاستی وزیر شمائل نبی نے بھی شیلادکشت کو دہلی پردیش کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close