تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

شیخ خلیفہ چوتھی بار متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کو چوتھی بار پانچ سال کے لیے ایک بار پھر صدر منتخب کیا ہے۔

گلف نیوز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہاکہ سپریم کونسل نے آئین کے ضابطوں کے تحت شیخ خلیفہ کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیاہے، ساتھ ہی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملک کے عوام کی آرزوؤں کی تکمیل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق صدر اور شیخ خلیفہ کے والد شیخ زائد بن سلطان آل نہیان کے 3 نومبر 2004 کو انتقال کے بعد سپریم کونسل نے پہلی بار انھیں صدر بنایا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close