اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شہید عبد الحمید کی اہلیہ رسولن بی بی سپرد خاک

شہید وطن پرم ویر چکرسے سرفراز ویر عبدالحمید کی اہلیہ رسولن بی بی کو ان کے آبائی گاؤں دھام پور میں سنیچر کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کے جنازے کو ان کے دلہاپور رہائش سے ترنگے میں لپیٹ کران کے آبائی گاؤں کے لئے لایاگیا اس درمیان مرحومہ کے جنازہ کو کندھا دینے کے لئے پورا گاؤں امڈ پڑا تھا۔ تقربیا دو بجے عبد الحمید اسمارک کے نزدیک انہیں سپرد خا ک کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مرحومہ کے جنازے کو کندھا دے کر شہید پارک پہنچے اور ان کی تدفین میں شرکت کی۔ جمعہ کی دوپہر رسولن بی بی کے انتقال سے ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

دلہا پوربازار، جلا ل آباد موڑ، اماری گیٹ جھوٹاری سمیت راستے میں پڑنے والے بازاروں اور گاؤں میں لوگوں نے شہید وطن کی مرحومہ کو تعزیت پیش کی۔ ان کے آبائی گاؤں واقع شہید پارک میں ان کا جنازہ لایا گیا۔جہاں سینکڑوں لوگوں نے انہیں تعزیت پیش کی۔اس سے قبل ان کی آخری ایک جھلک پانے اور تعزیت پیش کرنے والوں کا آمد ورفت پورا دن جاری رہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے بالا جی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند چترویدی کے علاوہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اجے رائے، بی جے پی ایم ایل اے سنیتا سنگھ، بی جے پی ضلع صدر بھانو پرتاپ سنگھ، سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ننکو یادو، لال جی یادو، امیر علی، جیکشن ساہو، گوپال یادو نے انہیں تعزیت پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ غازی پور کے دلہاپورعلاقے کے دھام پور گاؤں کے پرم ویر چکر یافتہ ویر عبدالحمید 10 ستمبر 1965 کو کھیم کرن علاقے میں پاکستان سے جنگ لڑتے وقت شہید ہو گئے تھے۔ انہیں بعد از مرگ فوج کے اعلی ترین اعزاز پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close