دلی این سی آر

شہید بھگت سنگھ ویلفیئر سوسائٹی نے کیا دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا استقبال

نئی دہلی (امیر امروہوی)
دہلی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئر مین ذاکر خان کا استقبال کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی میں شہید بھگت سنگھ ویلفیئر سوسائٹی نے آئی ٹی او واقع دہلی اقلیتی کمیشن کے دفتر مین چیئر مین ذاکر خان کا استقبال کیا اور 27 ستمبر کو ہونے والے سوسائٹی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر اندر جیت سنگھ کے ساتھ ہر وندر سنگھ سوکھی، ملکیت سنگھ، نریندر سنگھ (راجو)، خالد بابا، ساریکا اوپّل، دیپک شرما، سروج پٹیل، کملیش چودھری، دنیش اور راشد خان نے چیئر مین ذاکر خان کو پھول پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ذاکر خان نے کہاکہ دہلی کے تمام اقلیتوں کے مسائل کو دہلی حکومت کے سامنے پیش کرنے اور ان کو حل کرانا میرا اولین مقصد ہے۔ دہلی حکومت کی جو مراعت اقلیتوں کیلئے ان تک نہیں پہنچانے کیلئے میں پابند عہد ہوں، بیشتر افراد معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان مراعت سے استفادہ حاصل نہیں کر پاتے، ان تمام اسکیموں کو ہم سرگرم سماجی تنظیموں کے ذریعہ عوام تک لیکر جائیں گے تاکہ وہ فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ دہلی اقلیتی کمیشن کو بہتر اور فعال رکھنے کیلئے ہم تمام ضلعوں سے ذمہ داران کی ایک فہرست مرتب کریں گے جو وہاں کے مسائل ہم تک پہنچائیں گے اور پھر ہم کمیشن کے دفتر میں بیٹھ ان مسائل پر غور و خوص کرکے ان کا حل نکالیں گے۔ سماجی کارکنان کو مزید متحرک کریں گے تاکہ چھوٹے چھوٹے علاقوں میں جہاں کے مسائل دہلی اقلیتی کمیشن تک نہیں پہنچ پاتے، ان کے مسائل کے بھی آسانی سے حل کئے جا سکیں۔

دریں اثنا سرگرم سماجی اور ملّی افراد نے بھی دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کو مبارک باد پیش کی۔ مبارک باد دینے والے دیگر معزز افراد میں قاری احرار قاسمی، مولانا عطاء الرحمن اجملی، حاجی سلیم شاہد، منجیت سنگھ، عزت اللہ، شگفتہ کلسوم، پپو منصوری، ارچنا کماری و دیگر افراد موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close