اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شہیدوں کے گھروں میں ’درد کا دریا‘ امڈ رہا تھا اور مودی دریا میں ’فوٹو شوٹ‘ پر تھے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو الزام لگایا کہ جب پلوامہ میں 40جوان شہادت دے رہے تھے، اس وقت وزیراعظم فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور دریا میں تصویر کھنچوا رہے تھے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کرکے کہا، کہ ’’پلوامہ میں 40 جوانوں کی شہادت کی خبر کے تین گھنٹے بعد بھی ’پرائم ٹائم منسٹر‘ فلم کی شوٹنگ کرتے رہے۔ ملک کے دل اور شہیدوں کے گھر وں میں درد کا دریا امڈ رہا تھا اور وہ ہنستے ہوئے دریا میں فوٹو شوٹ پر تھے۔ ‘‘

مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی کی فلم شوٹنگ سے جڑی اس دن کی تین تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک میں وزیراعظم میدان میں مفلر پہن کر فوٹو کھنچوا رہے ہیں اور دو دیگر تصویریں کشتی رانی کے لیے جاتے وقت کی اور کشتی رانی کے وقت کی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close