تازہ ترین خبریںدلی نامہ

شہلا رشید پر ملک سے بغاوت کا معاملہ درج

دہلی پولیس نے فوج کے خلاف جھوٹے بیان دینے کے الزام میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کی سابق طالبہ اور کشمیر کی لیڈر شہلا رشید کے خلاف جمعہ کو ملک سے بغاوت کا معاملہ درج کیا۔

محترمہ شہلا نے 18 اگست کو کئی ٹویٹ کئے تھے۔ ان میں فوج پر کشمیریوں کے اوپر ظلم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوج نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ فوج نے محترمہ شہلا کے الزامات کو جموں وکشمیر کے حالات کے سلسلے میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’بے بنیاد‘ بتایا تھا۔ دہلی پولیس کی خصوصی شاخ نے آج شہلا کے خلاف ملک سے بغاوت کا معاملہ درج کیا۔

کشمیری لیڈر کے خلاف مجرمانہ شکایت کرنے والے سپریم کورٹ کے وکیل الکھ آلوک شریواستو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا،’’شہلا کے ٹویٹ پوری طرح جھوٹے تھے۔ ٹویٹ میں کسی کا نام اور کوئی ثبوت نہیں دیاگیا تھا، بین الاقوامی میڈیا نے ان کے ٹویٹوں کا حوالہ دیا ہے جس سے ملک کا وقار متاثر ہوا۔ میں دہلی پولیس کے معاملہ درج کرنے سے مطمئن ہوں۔‘‘

شہلہ کے خلاف شکایت تین ستمبر کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے، 153 اے، 153،504 اور 505 کے تحت درج کی گئی۔ مسٹر شریواستو نے اپنی شکایت میں فوج اور مرکزی حکومت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے لئے شہلا کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close