اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’شہریت ترمیمی قانون‘ نافذ کیا گیا تو ’جیل بھرو‘ اندولن ہوگا: ابو عاصم اعظمی

ممبئی شہریت ترمیمی بل کیب کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن ہوگا ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہ کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہوگا تبھی سرکار کی عقل ٹھکان آئے گی۔ ہمیں سڑک پر اتر احتجاج کر کے جیلوں کو بھر دینا ہے۔ اس قسم کا انتباہ آج کیب اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے دیا ہے

انہوں نے کہا کہ بابو بجرنگی 2002 کا فسادی کہتا تھا کہ نریندر بھائی تو مجھے ضمانت ملے گی آج اسی کو ہم نے وزیر اعظم بنا دیا۔ جج وہیا کی بھی موت بھی پراسرار ہے۔ شردپوار صاحب اس کی انکوائری کراو کر جیل بھیجا جائے۔ میں مطالعہ کر رہا تھا ابوالکلام آزاد کو اس میں بھی انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کو برقرار رکھا۔ ہمارے پاس موقع تھا ہم جاسکتے تھے وہی عبدالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا۔ مودی جی کے گھر والوں نے آزادی کی لڑائی نہیں لڑی تھی۔ یہ انگریزوں کے دلدل اور چاپلوس اور معافی مانگنے والے ہیں۔

امیت شاہ اور مودی کو چیلینج کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ جلد ہی جیل بھر اندولن ہوگا۔ سڑک جام کر دو اورجیلوں کو بھر دو ۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم انہیں وارثین لڑائی لڑنے کونے کو تیار ہے اگر کسی کا گھر اور وطن چھینا جائے گا تو وہ خاموش نہیں رہے گا کوئی دستاویزات تیار مت کرو اس کا مکمل بائیکاٹ کرو یا پھر قانون واپس لیا جائے دستورکے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہم تیار ہو چکے ہیں ہم سرکار کے آگے گھٹنے نہیں ٹنکیں گے۔

دہلی جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈر عمر خالد نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر ساورکر کی اتما امیت شاہ میں آئی ہے تو وہ معافی ضرور مانگے گا۔ آسام کے شہریوں سے میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ یہاں کے عوام پولس کی گولی کا شکار ہے آج شہریت ترمیمی بل ہی منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ ہماری وراثت پر حملہ ہندوستان میں بے روزگاری اور کسانوں کی خودکشی پر امیت شاہ لاعلم ہے صرف آسام میں ہندو اور مسلمان کا اعداد و شمار ان کے پاس موجود ہے.

مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وکاس پروش نہیں بلکہ وناش پروش ہے۔ این آرسی اور سی اے بی کیا ہے ہم جانتے ہیں سرکار کی رپورٹ کے مطابق اس سے چند لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کا یہ پہلا قدم ہے۔ یہ ہمیں حقائق سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھاکہ بی جے پی سرکار کا وجود ہی دستور کو بدلنا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close