Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

این آئی اے ریڈ کے خلاف پی ایف آئی کا مظاہرہ جاری

پنے:ملک بھر میں پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپہ ماری کے بعد پارٹی کے حامی سڑکوں پر اترآئے ، آج مہاراشٹر کے پنے میں پی ایف آئی کا مظاہرہ جاری رہا ، بتایا جارہا ہے کہ اس میں ملک مخالف نعرے بھی لگائے گئے جس کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پنے میں پی ایف آئی کے آفس پر این آئی نے چھاپہ مارا، اس دوران پی ایف آئی کے حامی کلکٹر آفس پہنچ گئے اور مظاہرہ کرنے لگے پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مظاہرین پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور بنا اجازت مظاہرہ کرنے کے جرم میں 70 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس مظاہرہ کے کلیدی ملزم ریاض سید کی تلاش جاری ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ شیوا جی کی دھرتی پر ملک مخالف نعرے برداشت نہیں کئے جائیں گے، پولیس اس معاملے میں سخت قدم اٹھائے گی۔ غور طلب ہے کہ جمعرات کو این آئی اے نے 15 ریاستوں میں 93 ٹھکانوں پر این آئی اے نے چھاپہ ماری کی اور 106 لوگوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان میں پی ایف آئی کے سربراہ سالم بھی شامل ہیں۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close