Khabar Mantra
اترپردیش

سہارنپور میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک

سڑک حادثے سے علاقے کی فضا مغموم،اہل خانہ میں صف ماتم

 

(پی این این)

دیوبند:دہلی یمنوترے ہائیے پر قصبہ بہٹ کے نزدیک گزشتہ رات ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی گھر کے دو خواتین سمیت 6افراد کی دردناک موت واقع ہوگئی۔ اس حادثہ سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ 

یہ حادثہ گزشتہ رات ساڑھے نو بجے جمنا ہائی وے پر گائوں میرگڑھ کے نزدیک پیش آیا۔ مرزا پور قصبہ کے رہنے والے محمد عادل اور محمد مشکور اپنے گھر کی خاتون اسمائ زوجہ عادل کو الٹرا سائونڈ کے لئے سہارنپور لے گئے تھے ، واپس لوٹتے وقت ہائی وے پر سامنے سے آرہے بے قابو ٹرک نے ان کی وین کو اپنی زد میں لے لیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑگئے اور اس میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئیں اور تین خواتین شدید طو رسے زخمی ہوگئیں۔

 موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں ہائی سینٹر ریفر کردیا گیا جس میں علاج کے دوران دو خواتین کی مزید موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن ، اسمبلی رکن عمر علی خاں ، سابق اسمبلی رکن عمران مسعود، سابق اسمبلی رکن مسعود اختر، سید حسان سمیت دیگر سیاسی وسماجی لیڈران بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں او ر لواحقین کو خراج عقیدت پیش کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کل قصبہ بہٹ کے قریب گندیوڑہ تراہے کے پاس ایک بڑا دردناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی گھر کے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق سہارن پور اسپتال سے آتے ہوئے مرزا پور پول قصبہ کے 7 افراد جیسے ہی گندیوڑہ پہنچے تو سامنے سے ایک ٹرک کا انکی کار سے زبردست تصادم ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران ہی 6 افراد ہلاک ہو گئے اور مزید ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔آل انڈیا ملی کونسل کے خادم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اپنے احباب کے ساتھ مرزاپور جنازہ میں شریک ہوکر اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی۔ 

اسی دوران جامعہ رحمت گھگھرولی میں ایصال ثواب کا اہتمام بھی کرایا گیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ نمازہ جنازہ مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور میں مولانا عبدالرشید مظاہری نے بعد عصر ادا کرائی، جس میں دینی، سماجی، سیاسی ذمہ داران اور علاقہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے حکومت اتر پردیش سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو انجام دیتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے لئے معاوضہ کو یقینی بنائے اور انکو صبر اور تسلی دلائے۔جنازہ میں شرکت کرکے تعزیت کرنے والوں میں مولانا ارشد مظاہری نائب مہتمم مدرسہ فیضان رحیمی، قاری فیضان سرور، مہتمم مدرسہ فیض العلوم ، مولانا دلشاد مظاھری ،مہتمم مدرسہ قادریہ اشاعت العلوم، مولانا دلشاد مظاھری مہتمم مدرسہ حیات العلوم وغیرہ موجود رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close