تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

شکیب الحسن کا نیا ریکارڈ، زیادہ وکٹیں لینے والےبنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بالر

بنگلہ دیش کے سرکردہ آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔

انہوں نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں لیکر پاکستانی بالر سعید اجمل اور عمر گل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

عمر گل اور سعید اجمل نے یکساں 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ شکیب کی وکٹوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے98 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ سری لنکا کے فاسٹ بالر لست ملنگا 92 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close