اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شکست کے ’ہیٹ اسٹروک‘ کا علاج ’پزہ‘ نہیں ’پیاز‘: مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ شکست کی ’ہیٹ اسٹروک‘ کا علاج پزہ نہیں پیاز ہے۔ مسٹر نقوی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کانگریس کے دوست جب تک اس’ دیسی‘ حقیقت کو نہیں سمجھیں گے، تب تک ’’کانگریس کی لفاظی ’لو‘ کی زد میں آتی رہے گی‘‘۔

اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ کانگریس آج عوامی رائے پر خود احتسابی کے بجائے غرور کا راستہ اپنا رہی ہے اور مینڈیٹ کی توہین کرنے کے بجائے ’جگاڑ‘ کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ماتم کرنے والی ’منڈلی‘ دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔ پہلے ای وی ایم، وی وی پیٹ پرچی ملانے کا مطالبہ کیا۔ جب ای وی ایم – وی وی پیٹ پرچیوں کے ملانے میں کہیں بھی کوئی فرق نہیں ملا تو شرمندگی کے بجائے نیا عذر کی تلاش شروع کر دی۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ جس منفی سیاست نے ’گرینڈاولڈ پارٹی‘ کو ’برانڈ نیو نیا فلاپ شو ‘ بنا دیا ہے، اگر وہ زمینی حقائق اور ماحول کو سمجھے بغیر چلتے رہیں گے تو انکا بچا کھچا وجود بھی باقی نہیں رہے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close