اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شوپیاں میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نارونی علاقے میں جمعہ کی صبح جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوپیاں کے نارونی علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان ہوئی تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جس کی لاش ایک باغ سے بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے تاہم تلاشی آپریشن جاری ہے۔ مہلوک جنگجو کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم ہونا ابھی باقی ہے۔

قبل ازیں بمطابق پولیس ذرائع جنگجووں کے چھپے ہونےکی اطلاع ملنے پر فوج، جموں کشمیر پولیس کی سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے نارونی علاقے کے باغات کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران آپریشن وہاں چھپے جنگجووں نے سیکوررٹی فورسز کی تلاشی ٹیم پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان معرکہ آرائی چھڑ گئی۔ تازہ اطلاعات ملنے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close