اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شوپیان میں ذہنی طور پر معذور شخص کو فوجی کیمپ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہنو نامی گاؤں میں ان کے کیمپ میں داخل ہونے کی مبینہ کوشش کرنے والے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ گذشتہ رات قریب تین بجے پیش آیا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت بیگام کولگام کے رہنے والے رئیس احمد وانی ولد عبدالحمید وانی کے طور پر ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات قریب تین بجے ایک شخص نے پہنو شوپیان میں قائم فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کیمپ کی حفاظتی باڑ عبور کی اور کیمپ کے بالکل نذدیک آگیا۔

انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص نے سیکورٹی باڑ عبور کی اور کیمپ کی دیوار کے بالکل نذدیک پہنچ گیا۔ سنتری کی متعدد انتباہات کے بعد بھی مذکورہ شخص نہیں رکا۔ سنتری نے گولیوں کے کچھ راؤنڈ ہوا میں چلائے لیکن مذکورہ شخص تب بھی نہیں رکا۔ سنتری نے بعدازاں مذکورہ شخص کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں‘۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close