اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شمیم فیضی سیکڑوں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک

ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سکریٹری شمیم فیضی کو آج ہفتہ کے روز سیکڑوں سوگواروں کے درمیان دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شمیم فیضی کا جمعہ کی دیر رات انتقال ہوگیا۔ وہ 73 سال کے تھے اور گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔

مسٹر فیضی 3 مارچ 1946کو مہاراشٹر کے ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی موت پر جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر فیضی کے جسد خاکی کو پارٹی کے آفس اجے بھون لوگوں کے دیدار کے لئے رکھا گیا تھا جہاں مسٹر ڈی راجہ، اتل کمار انجان، امرجیت کور، دینش وارشنیہ نے اسے دلی اور جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد مسٹرفیضی کو دہلی گیٹ کے قبرستان میں سیکڑوں کے لوگوں کے درمیان سپرد کیا گیا۔

مسٹر فیضی نے آنجہانی جنرل سکریٹری اے بی بردھن کے ساتھ طالب علم رہنما کے طور پر پارٹی سے منسلک ہوئے تھے۔ وہ 1969 میں‘ہت واد’میں سب ایڈیٹر بن گئے اور 1972 ء میں دہلی آگئے۔ وہ پارٹی کے اہم اخبار ‘حیات’ سے منسلک ہوگئے اور بعد میں انگریزی اخبار ‘نیو ایج’ کے ایڈیٹر بن گئے۔ وہ پی پی ایچ پبلشنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close