آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

شمالی کوریا کا ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے پر مذکرات سے انکار

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان حالیہ مہینوں کے دوران تناؤ میں کمی آئی تھی مگر تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سانگ نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق امریکہ سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ طویل مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔ گذشتہ دو سال سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان پیانگ یانگ کے متنازع ایٹمی پروگرام پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کے معاملے میں مزید لچک نہ دکھانے کی دھمکی کے بعد شمالی کوریا نے اپنے جوہری تنازع کو مذاکرات کی میز سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کی کوششوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

کِم سانگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقل اور ٹھوس بات چیت کی کوشش اس کے اندرونی سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور وقت بچانے کی ایک چال ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ ہمیں ابھی امریکہ کے ساتھ طویل بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکہ جوہری تخفیف اسلحہ کو مذاکرات کی میز سے پہلے ہی خارج کر چکا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close